اکتوبر 13, 2025


سندھ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو ایک سال مکمل، تین لاکھ سے زائد لائسنس جاری کیے گئے۔۔۔

سندھ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔اس دوران صوبے بھر کے شہریوں کو گھر بیٹھے لائسنس حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔سندھ پولیس نے 28 ستمبر 2024 کو یہ سہولت متعارف کرائی تھی،جس کا مقصد شہریوں کو وقت اور دفتری چکر کے بغیر، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آسانی فراہم کرنا تھا۔پولیس حکام کے مطابق، منصوبے کے ابتدائی دو ماہ کے اندر ہی ایک لاکھ سے زائد لائسنس جاری کیے گئے،
جبکہ ایک سال کے دوران یہ تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے