اکتوبر 13, 2025


کراچی میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں تیز بارش کا امکان نہیں۔۔۔

کراچی میں منگل کی دوپہر سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں پرانی سبزی منڈی، گرو مندر، یونیورسٹی روڈ، صدر، قائد آباد، گلشنِ اقبال، شاہ لطیف ٹاؤن، لیاری، گلستانِ جوہر اور گلشنِ حدید شامل ہیں۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے،تاہم تیز بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔شہرمیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے