
کراچی میں ڈمپر مالکان نے حب ریور روڈ کو بند کر کے ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کی جانب سے حب ریور روڈ اور ناردرن بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک جام اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا ٹریفک پولیس کی جانب سے من مانی تسلیم نہیں کریں گے۔