اکتوبر 14, 2025

کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے معروف شاعر، مترجم اور ناول نگار سید کاشف رضا کے شعری مجموعے گلِ دوگانہ کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ادبی و فکری شخصیات نے شرکت کی۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے نقاد عرفان جاوید نے کہا کہ کاشف رضا کی شاعری میں جذبے کی شدت، روحانی کرب اور مکمل عشق کی جستجو نمایاں ہے۔۔۔معرروف ادبی شخصیت جوہر مہدی نے کاشف رضا کی شاعری کو نیا اور تسلسل سے بھرپور قرار دیا۔۔۔نقاد ناصرہ زبیری کا کہنا تھا کہ کتاب گلِ دوگانہ کاشف رضا کی شاعری کا تیسرا مجموعہ ہے، جس میں انسانی رشتوں، فطرت اور کائنات سے اٹوٹ تعلق کا اظہار ہے۔۔۔مہمانِ خصوصی ناصر عباس نیئر نے کہا کہ کاشف رضا کی شاعری میں جرات، فکری گہرائی اور عشقیہ روایت کے نئے زاویے نظر آتے ہیں۔۔۔شعری مجموعے کی تقریب رونمائی کی صدارت سینئر صحافی غازی صلاح الدین نے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے