کراچی گلشن معمار کے قریب گندے پانی کے جوہڑ میں بچہ اور بچی ڈوب گئے،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کےتحت فوری امدادی کارروائیاں کیں تو بچی کی لاش نکال لی گئی،بچے کو تشویشناک حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا
ناردرن بائی پاس کے قریب گلشن معمار عباس گوٹھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، بچہ اور بچی جوہڑ کے کنارے کھیل رہے تھے کہ مبینہ طور پر پاؤں پھسل جانے کے باعث اس میں جا گرے ،اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے دونوں کو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا تو بچی جاں بحق ہوچکی تھی جبکہ بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 10سالہ اسماء کے نام سے ہوئی جبکہ بچے کو 8سالہ ارشد کے نام سے شناخت کیا گیا۔۔۔
