
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پانچ اور چھ ربیع الاول کو صوبہ سندھ میں عام تعطیل ہوگی۔۔۔ صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔
سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں پانچ اورچھ ربیع الاول کو عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے، حکومت کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والی کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر ان دونوں دنوں بند رہیں گے۔حکومت سندھ نے واضح کیا ہے کہ سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال کے باعث ایمرجنسی سروسز اور ضروری خدمات انجام دینے والے اہلکار ان تعطیلات کے دوران معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔