
گورنر ہاوس کراچی میں ساتویں روزے پر بھی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف جامعات کے طلباء کے علاوہ معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے مختلف جامعات کے طلباءاور لوگوں کا گورنرہاﺅس آمد پر خیر مقد م کیا ۔ طلباءاور لوگوں نے گورنرسندھ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔ افطار ڈنر کےشرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا رمضان المبارک میں ایک روپے کا سات سو گنا ثواب ہوتا ہے ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا خوشی ہے شہرہ آفاق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک تشریف لائے ۔ ہماری درخواست پر انہوں نے مظالم کے خلاف مسلمانوں کے لئے دعاکی ۔