نومبر 21, 2024

کراچی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے منگل کے روز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں روبینہ خالد نے صوبائی وزیر سعید غنی کا حکومت سندھ کی جانب سے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا فری میں اجراء کرنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔ روبینہ خالد نے اس موقع پر کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن ہے اور اس پروگرام کو مل کر ہم بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اس وقت تک 93 لاکھ سے زائد مستحق خواتین سہہ ماہی وظیفہ حاصل کر رہی ہے اور جلد ہی بی آئی ایس پی کے تحت سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرنے والوں کے مستحقین کی تعداد ایک کروڑ تک کرنے جارہے ہیں ۔ساتھ ہی رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کے بچوں کی فنی و تکنیکی تربیت کیلئے بینظیر اسکل ڈولپمنٹ پروگرام کا جلد آغاز کیا جائے گا اسی سلسلے کے تحت ہم صوبائی وزراء اور مختلف اداروں کے ساتھ فنی و تکنیکی تعلیم کیلئے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس وقت ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں جہاں خواتین و مرد اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، فنی و تکنیکی تربیت کیلئے بینظیر اسکل ڈولپمنٹ پروگرام سے مزید لاکھوں افراد سے سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی جانب سے سندھ حکومت صوبے کے اندر بی آئی ایس پی کے مزید دفاتر کے قیام کے سلسلے میں تعاون پر کہا کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت بالخصوص محکمہ بلدیات مکمل تعاون کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے