۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کا اضافہ۔ فی تولہ سونا ہزار روپے سستا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ زبردستی تیزی کے ساتھ پچاسی ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں سات سو ترپن پوائنٹس اضافے سے نئی تاریخی بلندی پچاسی ہزار، چھ سو تریسٹھ پوائنٹس پر ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت تین پیسے اضافے سے دوسو ستتر روپے، سڑسٹھ پیسے ہوگئی۔ فی تولہ سونا ہزار روپے سستا ہو کر دو لاکھ، چوہتر ہزار، سات سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت آٹھ سو ستاون روپے کم ہوکر دو لاکھ، پینتیس ہزار، پانچ سو گیارہ روپے ہوگئی۔