
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کراچی میں چینی قونصل خانہ آمد۔چائنیز قونصل جنرل سے دھماکہ میں چینی شہریوں کی اموات پر اظہار تعزیت کیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات میں کہا انہیں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں چینی شہریوں کی اموات پر بے حد افسوس ہوا ہے۔اس افسوسناک واقعہ پر وہ چین کی حکومت اور ان کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔