جون 21, 2025


اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں سات سو چون پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر دس پیسے مہنگا۔ فی تولہ سونا گیارہ سو روپے سستا ہوگیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی رہی۔ دوران ٹریڈنگ ہینڈریڈ انڈیکس نو سو تین پوائنٹس اضافے سے نئی تاریخی بلندی بیاسی ہزار، نو سو اٹھاون پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں سات سو چون پوائنٹس اضافے سے بیاسی ہزار، سات سو اکیس پوائنٹس پر ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس پیسے بڑھ کر دوسو ستتر روپے، چوہتر پیسے ہوگئی۔ فی تولہ سونا گیارہ سو روپے سستا ہوکردو لاکھ، چوہتر ہزار، چارسو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت نوسو تینتالیس روپے کمی کے بعد دو لاکھ، پینتیس ہزار، دوسو چون روپے ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے