وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی جامعہ ملیہ کے یوم تاسیس کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت
جامعہ ملیہ 1953 میں قائم ہوا، جسے گورنمینٹ بوائیز سیکنڈری اسکول جامعہ ملیہ پائلیٹ کے نام جانا جاتا ہے۔
اس موقع پر میمبر سندھ اسمبلی محمد فاروق، جامعہ ملیہ کے المنائی اور سماجی شخصیات مشتاق چھاپڑا، ڈاکٹر شیر شاہ، شہناز احد، محمد اشرف جامی، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اپنے خطاب میں اسکول کی اونرشپ کی اہمیت کے سلسلے میں بات کی۔
ہم جن اسکولز کی مرہون منت کامیاب ہوتے ہیں ہم پلٹ کر ان اسکولز کو بھول جاتے ہیں۔ سردار شاہ
جامیہ ملیہ کا تسلسل صدی سے زیادہ کا ہے، برصغیر کے مسلمانوں نے تعلیم کی ترقی کے لیے ایک اعلیٰ مقصد کی بنیاد رکھی۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہےکہ
اس بات پر خوشی ہے کہ جامیہ ملیہ سے تعلیم حاصل کرنے والے اپنے اسکول کے مقصد کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔
صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے جامعہ ملیہ اسکول کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے ہر ممکمن تعاون کا یقین بھی دلایا۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے تعلیم کے حوالے سے وزیر تعلیم کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا۔
تقریب سے سماجی شخصیات مشتاق چھاپڑا، ڈاکٹر شیر شاہ، شہناز احد، محمد اشرف جامی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر جامیہ ملیہ کے بیتے دنوں کے عکس بند لمحات پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔