کراچی میں ڈاکؤوں نے ایک اور بے گناہ شہری کی جان لے لی۔۔۔ گلشن اقبال میں تیرہ ستمبر کو مبینہ طور پر دوران لوٹ مار زخمی ہونے والا جماعت اسلامی کا علاقائی عہدیدار نجی اسپتال میں چل بسا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے بڑھتے واقعات کو حکومت کی ناکامی قرار
گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب تیرہ ستمبر کی شب فائرنگ سے زخمی ہونے والا جماعت اسلامی کا عہدیدار نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔۔۔۔عبد الحلیم عمیری کو ڈاکؤوں نے پیٹ میں گولی مار کر شدید زخمی کیا تھا
مقتول عبد الحلیم تین بچوں کے باپ تھے ، نماز جنازہ ماڈل کالونی کے گول گراؤنڈ میں ادا کی گئی
نماز جنازہ میں شریک امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ۔۔
مقتول کو ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،رواں سال دوران لوٹ مار قتل افراد کی تعداد 95 تک جا پہنچی ہے ۔۔۔