محکمہ ایکسائز سندھ کا پریمئم نمبر پلیٹس کے لیے آن لائن بولی کاعمل شروع کرنےکا اعلان ۔بارہ اکتوبر کو بھی نمبر پلیٹس کی نیلامی کے حوالے سے کراچی میں ایک بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ ہوگا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر نے بتایا پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔آن لائن بولی میں پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر بولی لگائی جا سکے گی۔ بولی کا مقصد سیلاب متاثرین کے لیے گھر تعمیر کرنے کی خاطر فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے بارہ اکتوبر دوہزار چوبیس کو کراچی میں ایک بڑے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پریمیئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس پر بولی لگائی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کہا منشیات کے معاملے پر غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس مقصد کی خاطر پولیس سے مزیدفورس لی جاسکتی ہے۔