
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پيش
کراچی
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی 76ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، جو 11 ستمبر کو منائی گئی۔ ڈاکٹر صحرائی نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان کی آزادی کے فوراً بعد انتقال قوم اور ملک کا بہت بڑا نقصان تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا اپنے مادر علمی سندھ مدرستہ الاسلام سے گہری وابستگی تھی۔ اسی لیے انہوں نے اپنی بقایا جائداد کا ایک تہائی حصہ ایس ایم آئی کو دے دیا تھا اور 1943 میں اس کے کالج کا افتتاح کیا تھا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہمیں ان کے نظریے، بھائی چارے، ایمانداری اور ملک اور قوم کے ساتھ ان کی وابستگی کی میراث کو برقرار رکھنا اور آگے لے کے جانا ہے۔