نومبر 20, 2024

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد
قیمتیں کنٹرول کرنے کی مہم کا جائزہ لیا گیا

۔۔گراں فروشوں کے خلاف کارروائی موثر بنانے کا فیصلہ
۔۔۔ایک ہفتہ میں 643 دکانداروں کے خلاف کارروائ ۔ 17 لاکھ61 ہزار روپے جرمانہ عاید
۔۔۔۔مارکیٹ کمیٹی کی نگرانی کو یقینی بنایا جاے گا۔ کمشنر
۔۔۔آکشن کو شفاف بنانے کے لیے متعین اسسٹنٹ کمشنرز اپنا کردار ادا کریں
کمشنرکراچی سید حسن نقوی

کراچی کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس میں قیمتیں کنٹرول کرنے کے اقدامات کا جایزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور ویڈیو لنک پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اشیا کی سرکاری قیمتوں کا؛جائزہ پیش کیا اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ ایڈیشنل کمشنر.II سید غضنفر علی شاہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید اسسسٹنٹ کمشنر جنر ل ہاظم بنگوار اور دیگر بھی موجو د تھے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی نگرانی کے نظام کو موثر بنائیں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ کمیٹی کے نظام کو شفاف بنایا جاے گا انھوں نے ڈی سی شرقی کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی میں انتظامیہ کے کردار کو فعال بنائیں یقینبی بنائیں متعین اسسٹنٹ کمشنر آکشن نظام کی نگرانی کریں اور یقینی بنائیں کہ قیمتیں مناسب مقرر ہوں تاکہ شہریوں کو فروٹس اور سبزیاں مناسب قیمت پر دستیابی کی کوششیں با ر اور ہوں


۔اجلاس میں ٹریفک کے لئے رکاوٹ بننےء والی تجازات کے خلاف مہم کا بھی جایزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع مین تجاوزات کی روک تھام اور ان کے خلاف کارروائی کی تفصلات سے
آگاہ کیا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتہ یکم ستمبر سے 7 ستمبر کے دوران 643گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 17 لاکھ 61 ہزار روپے زاید جرمانہ عاید کیا گیا۔ضلع جنوبی میں 281 گراں فروشوں کے خلاف 8 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع شرقی میں چالیس گراں فروشوں کے خلاف ایک لاکھ سے زاید ضلع غربی میں 73 کے خلاف دو لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ ضلع وسطی میں 77 گراں فروشوں کے خلاف دو لاکھ ۔ ضلع ملیر میں 86 گراں فروشوں کے خلاف 80 ہزار ضلع کورنگی 56 گراں فروشوں کے خلاف ایک لاکھ 68 ہزاراور کیماڑی میں 30 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 91 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔اجلاس نے ٹماٹر دالیں مٹن بیف اور پولٹری سمیت مختلف اشیا کی سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا فیصلہ کیا گیا کہ سبزیوں دالوں مٹن او ر بیف کی قیمتوں کو خصو صی طور پر چیک کیا جائے گا کمشنر نے ہدایت کی کہ وہ و ٹماٹر دالوں اور مٹن کی قیمتیں چیک کرنے اور ان اشیا کی سرکاری قیمت کی خلا ف ورزی پر کارروئی کی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے