
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد سے سکھر ایم سکس موٹروے پر کام جلد شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان سے ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے کہا ایم سکس موٹر وے کافی عرصے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اب وفاقی حکومت نے ایم سکس حیدرآباد،سکھر سیکشن کی منظوری دی ہے۔ وفاقی وزیر علیم خان نے بتایا منصوبہ تین سو تریسٹھ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہا ہے۔ موٹر وے کو چار سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اجلاس میں منصوبے پر جلد کام شروع کرنےپر اتفاق ہوا۔ کراچی سے حیدرآ باد نئے ایم ٹین موٹر وے سے متعلق بتایا گیا کہ یہ ایک سو اڑسٹھ کلومیٹر طویل ہوگا۔ دو حصوں پر مشتمل اس چھ رویہ موٹروے پر دس انٹرچینج ہوں گے۔ موٹروے سے سروے کا کام شروع ہوچکا ہے