جنوری 18, 2026

کراچی کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔
VO
کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں چشمہ گوٹھ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔۔۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، تینوں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے