
کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ کی ویسٹ وہارف روڈ پر کارروائی۔ چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون اور تمباکو کے فلیور برآمد کرلئے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق تین کروڑ چوبیس لاکھ روپے مالیت کے دس ہزار سے زائد موبائل فونز اور تین کروڑ روپے کے تمباکو کے فلیور قبضے میں لئے گئے۔ اسمگل شدہ موبائل فونز کسٹم سے کارکولینٹ کےنام پرکلیئر ہوچکےتھے،، اور کارٹنز امپورٹرکےگودم منتقل کئے جارہے تھے۔ کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کےتحت سامان ضبط کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔