کراچی کورنگی میں ڈاکووں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ نئے سال کے دو روز میں لٹیرے دو شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق کورنگی ساڑھے تین نمبر میں ڈاکووں نے موبائل فون نہ دینے پر نوجواں کو سینے میں گولی مار دی۔ مرنے والے کی شناخت چوبیس سالہ ساحل مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ پڑوسی خاتون نے چار ڈاکؤوں کو مقتول سے لوٹ مار کرتے دیکھا ۔ مقتول کے ہمراہ خاتون رشتے دار بھی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی،، اور وہ ایک بچے کا باپ تھا۔ مقتول پیشے کے اعتبار سے خاکروب تھا اور اس کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا ۔ مقتول کچھ عرصہ قبل ہی اہلیہ اور بچے کے ساتھ الیاس گوٹھ سے مدینہ کالونی شفٹ ہوا تھا۔ شہر میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈاکووں دو شہریوں کی جان لے چکے ہیں۔ نئے سال کے ابتدائی دو روز میں ڈاکووں کی فائرنگ سے دو شہر جاں بحق ہوچکے ہیں۔