مئی 29, 2025


کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ۔۔۔ بیس روز میں دوسری بار یونیورسٹی روڈ پرچوراسی انچ کی پانی کی لائن کا مرمتی کام جاری ہے ۔۔ ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کوشش ہے کہ بدھ کی شام تک مرمتی کام مکمل کرلیا جائے گا ۔۔


کراچی میں ایک بار پھر شہریوں کو پانی سے متعلق پریشانی کا سامنا۔۔


یونیورسٹی روڈ پرچوراسی انچ کی سپلائی لائن کا مرمت کام مکمل نہ ہوسکا۔۔


تعمیراتی کام کے دوران پانی کی سپلائی لائن کو ایک بار پھر نقصان پہنچا تھا ۔



ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطر کی سپلائی لائن پر مرمتی کام 16 دسمبر سے شروع کیا گیا ۔۔ جومزید تین دن تک جاری رہے گا۔۔


واٹر کارپوریشن نے تین دن کے لئے کمرشل واٹر ٹینکر سروس معطل کرتےہوئےواٹر ٹینکرز کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ۔۔۔اب چوبیس گھنٹے واٹر ٹینکر بک کروائے جاسکتے ہیں ۔


ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام چوبیس گھنٹے جاری ہے ۔۔۔ کوشش ہے کہ بدھ کی شام تک شہرمیں پانی کی فراہمی بحال کی جائے ۔۔


اس سے قبل اٹھائیس نومبر کویونیورسٹی روڈ پرتعمیراتی کام کےباعث 84 انچ کی پانی کی سپلائی لائن کو نقصان پہنچا تھا ۔۔۔


جس سے لیاری، صدر، گارڈن ، پی ای سی ایچ ایس گلشن اقبال گلستان جوہر علاقے زیادہ متاثر ہوئے ان علاقوں میں یومیہ 150ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے