مئی 29, 2025

عالمی یوم ِانسدادِ بدعنوانی کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول عبدالرشید سولنگی کی جانب سے افسران اور ایمپلائز کو دیئے گئے اپنے ایک پیغا م میں کہا ہے کہ کرپشن صرف رشوت اور مالی بے ضابطگی ہی نہیں ہے اس میں عہداور اعتماد کوتوڑنااور ادائیگی فرائض میں قوانین و ضوابط کی پامالی جیسے سنگین عوامل بھی شامل ہے،کرپشن کی روک تھام کے حوالے سے حکومت سندھ کے ویژن کے تحت ایس بی سی اے میں تعمیراتی پلان کی منظوری میں عوامی سہولیات و آسانیوں کی فراہمی سمیت غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام اور شفاف انہدامی ودیگر کارروائیوں کے بتدریج مثبت اثرات نمایاں ہورہے ہیں۔علاوہ ازیں اس خصوصی دن کی مناسبت سے ڈائریکٹرجنرل کی ہدایات پر کرپشن کے خلاف اور انسداد بدعنوانی سے متعلق اداروں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ایس بی سی اے کارپارکنگ سوک سینٹر میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ایس بی سی اے افسران و دیگر ملازمین بڑی تعداد میں شریک ہوئے شرکاء نے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ واضح رہے کہ چند افراد کی منفی رویہ پورے ادارے کی بدنامی کا موجب ہے، کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرے کو جڑوں کو کھوکھلا کردیتاہے۔کرپشن کے خاتمے کے سلسلے میں عوامی سطح پر اور ایس بی سی اے ایمپلائز کی جانب سے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید کے اقدامات خوش آئند قراردیاجارہاہے،اس سلسلے میں ایس بی سی اے کی جانب سے چندماہ میں سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ریکارٖڈکارروائیاں اور انہدامی عمل کوضابطوں کے مطابق شفاف بنایاگیاہے جبکہ بلڈرز و عوام پروجیکٹ اورکمرشل و رہائشی مکانات کے پلانز کی منظوری اور عوامی شکایات پر فوری ردعمل وغیرہ کے لئے آسان اورشفاف طریقہ کار سے استعفادہ حاصل کررہے ہیں جو کرپشن کے خلاف ڈائریکٹرجنرل کی کاوشوں کا عکاس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے