دسمبر 2, 2024


پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں بلاول ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے متعلق تحفظات بھی زیر غور آئے۔ ان میں سیاسی، پالیسی اور قانون سازی کے معاملات پر مشاورت کی کمی اور وعدوں پر عمل نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی، جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کمیٹی اراکین کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں تاکہ طےکیا جاسکے کہ ،، کن معاملات پر سیاسی اتفاق رائے کا قیام کیا جاسکتا ہے۔ کمیٹی کی سفارشات دسمبر کے آخری ہفتے میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے