جنوری 20, 2025


کراچی انٹربورڈمیں گیارہویں جماعت کے نتائج کے خلاف طلبا سراپا احتجاج ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے چیئرمین انٹربورڈ کو عہدے سے ہٹادیا۔گورنر سندھ نے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی
کراچی انٹربورڈ کے تحت گیارہویں جماعت کا امتحان دینے والے طلبہ کا انٹر بورڈ آفس کے باہر احتجاج ۔
طلبا کا کہنا تھا کراچی کے بچوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔اسی نوے فیصد نمبر لینے والے طلبہ کی سپلیاں آئی ہیں۔
دوسری جانب کراچی انٹر سال اول کے خراب نتائج کے معاملے کی سندھ اسمبلی میں بھی گونج سنائی دی۔ اپوزیشن اراکین نے پوائنٹ آف آڈر پر بات کرنا چاہی،لیکن ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات کا آغاز کر دیا، جس پر اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ امیر حسین قادری کو عہدے سے ہٹادیاگیا۔شرف علی شاہ کو کراچی انٹربورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ اس وقت چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی بھی ہیں۔ سابق چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر امیر حسین قادری کا کہنا ہے جو بچے فیل ہوئے ہیں اور نتائج سے مطمئن نہیں ،،وہ حکام سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان کی کاپیز فیس لے کر دکھائی جاسکتی ہیں ۔ جن طلبا نے رابطہ کیا ہے،، انہیں قاعدے کےمطابق کاپیز دکھائی جارہی ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبہ و طالبات کے عدم اطمینان کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین کراچی انٹر بورڈ سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے امتحانی نتائج کی اسکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے