مئی 29, 2025


وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے صوبہ میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر ہر صورت قابو پانا ہے۔ا س بات کو یقینی بنایا جائے کے انسداد پولیو مہم میں کوئی بچہ ویکسین پینے سے محروم نہ رہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت انسداد پولیو سےمتعلق اجلاس ہوا۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بتایا ماحول میں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔حالیہ مہم کے دوران صوبہ بھر میں چورانوے لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ وزیراعلی سندھ نے رواں سال صوبہ میں پولیو کے سات کیس آنے پر تشویشن کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا ویکسین پلانے سے انکار کے واقعات کو ختم کرائیں۔ ہائی رسک والے علاقوں میں کوششیں تیز کی جائیں ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ تمام والدین سے گذارش ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے