
کراچی چڑیا گھر میں موجود بنگال ٹائیگریس مرگئی۔ چڑیا گھر انتطامیہ خبر کی تصدیق سے گریز کررہی ہے۔
کے ایم سی ذرائع کا دعوی ہے چڑیا گھر میں موجود بنگال ٹائیگریس کی موت ایک ہفتے پہلے ہوئی۔ ٹائیگریس کی عمر تیس سال تھی، اور اس کی موت طبعی تھی۔ ڈائریکٹر چڑیا گھر اقبال نواز نے بنگال ٹائیگریس کی موت کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔