جون 25, 2025


پاکستان کی سمندری حدود سے پینتیس فٹ لمبی نایاب نیلی وہیل مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔



ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق مقامی ماہی گیر نے بلوچستان کے علاقے کنٹانی کے قریب مردہ وہیل کے تیرنے کی اطلاع دی۔ امکان ہے وہیل کی موت کچھ دن پہلے پاکستان اور ایران کے درمیان کھلے سمندر میں ہوئی۔ سمندر میں طغیانی اور تیز لہروں کے باعث مردہ وہیل پاکستان اور ایران کے درمیان واقع علاقے گتّر بے کی طرف آگئی۔

ڈبلیو ڈبلیوایف پاکستان کے مطابق اب تک نایاب سمجھی جانے والے

بلیو وہیل کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاہم امکان ہے سمندر میں لگائے گئے جال میں پھنس کر ہلاک ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے