وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کاکہناہے کہ غربت، بھوک اور بیمار باپ کے علاج کے لیے مزدوری کرتے بچے کو واپس اسکول میں لانا ہمارے بس کی بات نہیں
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید سردار کاکہناتھا کہ وفاقی ادارے کہتے ہیں سندھ میں 78 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں جو غلط ہے ۔۔ سندھ میں 40 لاکھ بچے نجی اسکولوں میں پڑھتے ہیں اس میں غیر رجسٹرڈ اسکولز شامل نہیں ۔۔ صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل ٹوئنٹی فائیو اے کے مطابق 5 سے 16 سال کا ہر بچہ مفت پڑھے گا پھر بھی سندھ میں 40 لاکھ بچے پیسے دے کر نجی اسکولوں میں پڑھتے ہیں اور دیگر صوبوں کا بھی یہی حال ہے جہاں آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔۔ اس موقع پر معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہا کہ سندھ میں 400 کے قریب ماڈل اسکولز ہیں