وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کریم آباد انڈرپاس منصوبہ مارچ دوہزار چھبیس تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ اینڈ اویلیویشن ٹیم نے کریم آباد انڈرپاس منصوبے کا دورہ کیا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری یہ منصوبہ تین ارب، اکیاسی کرو ڑ روپے سے زائد کی لاگت سے جاری ہے۔ وزیراعلی سندھ کو پیش رپورٹ کےمطابق کرایم آباد انڈرپاس منصوبے کی تاخیر کی بنیادی وجہ کے الیکٹرک کی یوٹیلیٹیز کی منتقلی ہے۔ وزیراعلی نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر یوٹیلیٹیز کی منتقلی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ کہا یہ کام فروری دوہزار چھبیس تک مکمل کرلیا جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے حسین آباد سے کریم آباد کی ریمپ-اے کا کام بانوے فیصد مکمل کرلیا ہے۔ بیرل سیکشن بانوے فیصد مکمل ہے۔ ریمپ-بی پر کام سست روی کا شکار ہے۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی ریمپ-بی فروری دوہزار چھبیس کے تیسرے ہفتے تک مکمل کیا جائے۔
