نومبر 12, 2025


اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں کارروائی کرتے ہوئے 3انتہائی مطلوب بھتہ خورگرفتارکرلئے ۔ ملزمان تاجروں سے بھتہ طلب کرتے اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے۔غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی

ایس ایس پی ایس آئی یوامجد شیخ کے مطابق بھتہ خورملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی ۔ پولیس نےحکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔دوران تفتیش ملزمان کے اہم انکشافات بھی کئے ۔ ملزمان تاجروں کی ریکی اور خاندان کی معلومات بھی حاصل کرتے تھے ۔ ملزمان تاجروں کی تمام تر معلومات گروہ کے سرغنہ کو دیتے تھے ۔ ایس ایس پی ایس آئی یوامجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان تاجروں کو بھتے کے لفافے پہنچاتے تھے ۔ لفافے میں بھتے کی پرچیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں تحریر ہوتی تھی ۔ ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ۔ ملزمان پر بھتہ، غیر قانونی اسلحے، پولیس پر فائرنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے