اکتوبر 14, 2025

وزیر بلدیات سندھ نے چیٸرمین نیو کراچی ٹاٶن اور دیگر شکایات پر میونسپل کمشنر نیو کراچی کو معطل کردیا

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی قیادت میں ٹاٶن چیٸرمینوں کے وفد کی ملاقات

کراچی اسٹاف رپورٹر ، وزیر بلدیات و ہاوسنگ و ٹاٶن ناصر حسین شاہ نے چیٸرمین نیو کراچی ٹاٶن اور دیگر شکایات پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ایاز حمید بلوچ کو فوری معطل کرنے کے احکامات دیتے ہوۓ کہا کہ منتخب بلدیاتی نماٸندوں سے تعاون نہ کرنے والے میونسپل کمشنرز کے خلاف سخت کارواٸ کی جاۓ گی، منگل کے دن امیر جماعت اسلامی منعم ظفر کی قیادت میں ٹاٶن چیٸرمینوں کے وفد نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ناصر حسین شاہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ چیٸرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کراچی کی تعمیر و ترقی پر بلا تفریق اقدامات کیے جارہے ہیں اس موقعہ پر وزیر بلدیات کی ٹاٶن چیٸرمینوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی قاٸم کرنے کی ہدایت وزیر بلدیات نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ٹینڈر اور فنڈز کے سلسلے میں میونسپل کمشنرز کو ٹاٶن چیٸرمین سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی میں کے ایم سی ، کے ڈی اے، واٹر کارپوریشن، سالیڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور کلیک سمیت تمام بلدیاتی اداروں کے نماٸندوں کو شامل کیا جاۓ گا انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوباٸ یوٹیلیٹز اداروں کے درمیان بھی کوآرڈینیشن کمیٹی قاٸم کی جاۓ گی ناصر شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ نۓ بلدیاتی قوانین کے حوالے سے جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جاۓ گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے