
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقوں میں آپریشن اور پانی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔۔۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کچے میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر 1100 سے زائد آپریشنز کیے گئے، 159 ڈاکو مارے گئے اور 823 کو گرفتار کیا گیا۔۔۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پرامن بنانے کے لیے سخت اقدامات ہوں گے، جبکہ سرنڈر کرنے والوں کو موقع دیا جائے گا۔۔۔کچے میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔۔۔کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف 243 کارروائیاں ہوئیں، 103 افراد گرفتار اور واٹر بورڈ کی آمدنی میں 60 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔۔۔زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔ اجلاس میں سول وملٹری افسران نے شرکت کی ۔۔۔