اکتوبر 14, 2025


کراچی کی پانچ بلدیاتی نشستوں کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی ، دیگر جماعتوں اور آزاد 54 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مجموعی طور پر 72 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے اور ایک لاکھ 14 ہزار 439 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں واقع اورنگی ٹاون کی یوسی نمبر 1 پر چیئرمین کی نشست کے لئے 15 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کی شنیلا عامر، جماعت اسلامی کے محمد خورشید عالم اور تحریک انصاٖف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر حیات کے مابین مقابلہ متوقع ہے جبکہ اورنگی ٹائون یوسی نمبر 7 کے وارڈ 4 پر 5 امیدوار مد مقابل ہیں،پیپلزپارٹی کے شیخ اظہر اور جماعت اسلامی کے محمد بلال نصیر کے مابین مقابلہ متوقع ہے۔ منگھو پیر ٹاون کی یوسی 10 کے وائس چیئرمین کی نشست کے لئے 10 امیدوار مدمقابل ہیں، تاہم اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کی اسٹیفن مسیح، جماعت اسلامی کے محمد فاروق اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے مابین مقابلہ متوقع ہے ،، ضلع شرقی کے سہراب ٹاون کی یوسی نمبر 8 پر وائس چیئرمین کی نشست کے لئے 10 امیدوار میدان میں تاہم اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے شہروز احمد، جماعت اسلامی کے آصف علی خان اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے مابین مقابلہ متوقع ہے۔ ضلع کیماڑی کے بلدیہ ٹاون کی یوسی 8 پر وائس چیئرمین کے لئے 17 امیدوار مد مقابل ہیں، تاہم اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے محمد فیصل، جماعت اسلامی کے یاسر حیات اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے مابین مقابلہ متوقع ہے ،،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے اور پولنگ 24 ستمبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی، مجموعی طور پر 72 پولنگ اسیٹیشنز اور 200 سے زائد پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور ایک لاکھ 14 ہزار 439 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مجموعی طور پر 500 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے