اکتوبر 14, 2025



کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، لیاقت آباد نمبر پانچ میں دن دہاڑے سنار کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے محروم کر دیا گیا۔۔۔

گزشتہ روز پیش آنے والی اس واردات کا مقدمہ متاثرہ سنار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، چھ مسلح ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے، اور اسلحے کے زور پردو ملازمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔۔۔متاثرہ سنار کے مطابق، ان کے ملازمین ریحان اور یاسین جویریہ کراوننامی جیولری شاپ سے رقم لے کر لیاقت آباد پہنچے تھے، جہاں انہیں یہ رقم کسٹمر فرحان ظہور کو دینی تھی۔۔۔مگر رقم کی ترسیل سے پہلے ہی موٹر سائیکل سوار ملزمان پہنچ گئے اور کیش سے بھرے دو بیگز چھین لیے، ہر بیگ میں پچہتر پچہترلاکھ روپے موجود تھے۔۔۔ایف آئی آر کے مطابق، ملازم ریحان نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ملزمان نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے رقم کی تھیلی چھین لی۔۔۔واقعے کی فوری اطلاع مددگار ون فائیو پر بھی دی گئی تھی، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے