اکتوبر 14, 2025


چیف سیکریٹری سندھ نے پی ڈی ایم اے کو کراچی میں ڈی واٹرنگ مشینوں اور پمپس کے ساتھ فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں بارش کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے بتایا شہر کے مختلف علاقوں میں سولہ ڈی واٹرنگ پمپس نصب کیے جا چکے ہیں۔ ریسکیو ڈبل ون ، ڈبل ٹو کی ٹیموں کو الرٹ رہنےکی ہدایت ہے۔ کے ڈی اے کی مشینری بھی اہم مقامات پر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکریٹری نے کہا گزشتہ بارش میں متبادل راستوں کی بروقت آگاہی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید ٹریفک اور ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بار ٹریفک پولیس کے ایف ایم چینل کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کےمتبادل راستوں سے باخبر رکھا جائے۔بارش کے دوران ٹریفک ڈائورژن اور سڑکوں کی بندش کے فیصلے کی میئر کراچی سے منظوری لی جائے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اہم شاہراہوں پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا موثر باہمی رابطے کے لئے کمشنر آفس اور پولیس آفس میں کنٹرول رومنز قائم کیے جائیں گے۔ اجلاس میں شریک کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ خصوسی خصوصی کنٹرول پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے