
خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے اپنے حلقے نوابشاہ میں ممکنہ سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ اس لئے وہ صورت حال کا جائزہ لینے نواب شاہ آئی ہیں۔ ہماری پہلی ترجیح عوام کا تحفظ اور بروقت ریلیف ہے۔سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپس قائم کیے جارہے ہیں۔قدرتی آبی گزرگاہوں کی صفائی کی جا رہی ہے تاکہ خطرات کم سے کم ہوں۔