کراچی میگا پراجیکٹس کے تحت بننے والے کریم آباد انڈر پاس کی تکمیل میں مزید تین سے چار ماہ کی تاخیر ہوگی۔
چیف انجینئر کے ڈی اے کا کہنا ہے انڈر پاس کا ستر فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ موسی کالونی کی جانب جانے والے ٹریک پر بجلی اور گیس کی لائنوں کی منتقلی کے باعث مشکلات درپیش ہیں ۔بارش کے دوران انڈر پاس میں کافی مقدار میں پانی جمع ہوا،، جس کی نکاسی میں وقت لگا۔ کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کریم آباد انڈر پاس کو رواں سال مارچ تک مکمل کیا جانا تھا۔ بعد میں میئر کراچی مرتضی وہاب نے ستمبر دوہز ار پچیس تک تعمیراتی کام مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ اب چیف انجینئر کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ انڈر پاس کی تعمیر تین سے چار ماہ کی تاخیر سے رواں سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گی۔
