اکتوبر 14, 2025

کراچی میں امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمن نے مزارِ قائد پر حاضری دی۔

امریکی سفارتخانے کے اعلامئے کے مطابق امریکی قونصل جنرل نے مزار قائد پر پھول رکھے اور بانی پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ چارلس کڈمن نے لیاقت علی خان اورمحترمہ فاطمہ جناح کے مزاروں پر بھی حاضری دی۔ امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا پاک امریکا تعلقات باہمی احترام اور اقدار پر قائم ہیں۔ معاشی تعاون، تجارتی شراکت اور خوشحالی کا فروغ ان کی ترجیح ہے۔پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ چارلس گڈمن نے کہا وہ پاکستانی شراکت داروں سے ملاقاتوں کے منتظر ہیں۔ امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی اور تعمیری تعلقات کے عزم پر قائم ہے۔ وہ پاکستانی مہمان نوازی اور کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے بھی خواہشمند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے