جنوری 17, 2026

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام ٹو کے لئے ایک ارب، چالیس کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ پینتیس ہزار طلبہ کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام۔ ٹو اور گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپ پروگرام کے ایم او یوز پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا پی آئی ٹی پی۔ ون کی شاندار کامیابی باعثِ فخر ہے۔ہزاروں طلبہ نے عالمی معیار کی آئی ٹی مہارتیں حاصل کیں۔ تیرہ ہزار، پانچ سو سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی۔چار ہزار، تین سو سے زائد فارغ التحصیل نوجوان معاشی سرگرمیوں میں فعال ہیں۔ پی آئی ٹی پی ۔ٹو میں پینتیس ہزار طلبہ کو جدید تربیت دی جائے گی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا این ای ڈی، مہران یونیورسٹی اور سکھر آئی بی اے میں بارہ جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ سترہ سو پچاس نمایاں طلبہ کو گوگل کروم بکس دیے جائیں گے۔اٹھائیس سال تک عمر کے میٹرک تا گریجویٹ طلبہ درخواست دے سکیں گے۔گوگل نیوز انیشی ایٹو کے تحت ڈیجیٹل صحافت پروگرام سندھ حکومت اور ٹیک ویلی کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ہے۔ پہلے مرحلے میں پانچ سو اساتذہ و طلبہ کو تربیت دی گئی، جس میں ڈیجیٹل رپورٹنگ، فیکٹ چیکنگ اور اے آئی شامل ہے۔ ڈیجیٹل صحافت کے تحت ایک ہزار اسکالرشپس دی جائیں گی۔ اسکالرشپس صحافیوں، سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اسٹڈیز کے طلبہ میں تقسیم ہوں گی۔ سینئر صوبائی وزیر کاکہنا تھا گوگل ڈجیٹل صحافت پروگرام سے فیک نیوز کم ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے