
کراچی میں شہری اور تاجر بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج۔ مختلف علاقوں میں سڑکیں بند اور ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔
محمود آباد میں علاقہ مکینوں نے محمودآباد گیٹ پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ بعد میں مظاہرین ٹیپو سلطان روڈ پہنچے اور کے الیکٹرک آفس کے باہر احتجاج کیا۔ صدرعبد اللہ ہارون روڈ پر رفیق سینٹر کے دکانداروں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔ سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن میں علاقہ مکین پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کےلئے سڑک پر آگئے۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھیں۔