امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں ہم ایرانی قوم کے ساتھ ہیں ، امریکہ و اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے تحت ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی غائبانہ جنازہ ادا کی گئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے آر سی ڈی گراؤنڈ سعود آباد ملیر میں پڑھائی ۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ بعد میں جلسہ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا خطاب میں کہنا تھا امریکہ شروع سے ایران کے خلاف کوشش کرتا رہا ہے کہ وہاں سے انقلاب کو ختم کیا جائے۔ایران نے غزہ کا ساتھ دیا فلسطین کی مزاحمت میں بھرپور ساتھ دیا۔ ایران کے پر امن نیو کلئیر پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
SOT
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان
