
کامن ویلتھ ڈے کی مناسبت سے برطانوی ہائی کمیشن میں نوجوان کلائمیٹ اسٹوری ٹیلرز کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔
اسلام آباد میں منعقدہ ‘آرٹ فور ارتھ مقابلے میں ملک بھر سے تیرہ سے چوبیس سال کے نوجوانوں کو مدعو کیا گیا۔ مقابلے میں آرٹ، فلم اور کہانی نویسی کے ذریعےموسمیاتی تغیر ات پر اپنے خیالات اور تصورات پیش کیے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا پاکستان کے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں اور توانائی سے مالامال ہیں۔ اس مقابلے نے ثابت کیا ہے کہ ماحولیاتی مکالمے کو تشکیل دینے میں ان کی آواز کتنی طاقتور ہو سکتی ہے۔کامن ویلتھ ڈے چھپن رکن ممالک میں دس مارچ کو جوش و خروش سے منایا جائے گا۔
