سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے چھبیس ویں ترمیم کی منظوری پر پی ٹی آئی بھی بالواسطہ خوش ہے۔ تحریک انصاف کا جھگڑا پیپلز پارٹی یا ن لیگ سے نہیں ملک سے ہے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا ملک میں جاری سیاسی گہما گہمی انجام کوپہنچی ہے۔ چھبیس ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پی ٹی آئی بھی بالواسطہ خوش ہے۔ ان کا رویہ غیرپارلیمانی تھا لیکن پھر انہیں آن بورڈ لیا گیا۔ اب تحریک انصاف نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دوبارہ مہم شروع کر دی ہے۔شرجیل میمن نے کہا ملک میں انتشار اور تقسیم پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے ۔ یہ ڈجیٹل دہشت گردی کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا جھگڑا پیپلز پارٹی یا ن لیگ نہیں،، ملک سے ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احترام ہے،لیکن وہ نہیں جانتے ان کا لیڈر کس مشن پر لگا ہوا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کسی کی بہن، بیوی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی خوش نہیں ہوتی۔