نومبر 21, 2024


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ایف بی آر کی جانب سے صوبہ سے ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ورکرز ویلفیئر پارٹیسپیشن فنڈ کی مد میں جمع کی گئی رقم واپس لائیں گے۔ محنت کشوں کے عدالت میں جمع پچیس ارب، تیس کروڑ روپے ریلیز کرانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا سندھ سے ایف بی آر نے دوہزارچودہ سے دوہزار اکیس کےد وران صنعتی یونٹس سے بائیس ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں۔ ایف بی آر نے دوہزار سولہ اور دوہزار سترہ میں سندھ سے سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ورکرز ویلفیئر پارٹیسپیشن فنڈ بھی جمع کیا، جو تاحال صوبے کو منتقل نہیں کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا اٹھارہویں ترمیم کے بعد ایس ڈبلیو ڈبلیو ایف اور ایس ڈبلیو پی پی ایف پر صرف صوبے کا حق ہے۔وفاقی حکومت سے بات کر کے یہ فنڈز واپس لائیں گے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےکہا ورکرز ویلفیئرز بورڈ محنت کشوں کے بچوں کو مفت تعلیم اور یونیفارم فراہم کرتی ہے.دو لاکھ روپے محنت کشوں کی ہر بیٹی کی شادی کے لئے دیئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت محنت کش کے انتقال پر اس کے خاندان کو سات لاکھ روپے کی مالی مدد کرتی ہے۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا اس وقت محنت کشوں کے پچیس ارب، تیس کروڑ روپے ہائی کورٹ میں جمع ہیں۔وزیراعلی نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ عدالت سے محنت کشوں کی رقم جاری کروائیں۔ وزیراعلی نے کہا وہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کی رقم کی وصولی اور پھنسے ہوئے فنڈز پر وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے