نومبر 21, 2024


اسٹاک مارکیٹ برق رفتاری کے ٹریک پر رواں دواں۔ ہینڈریڈ انڈیکس نئی تاریخی بلندی نواسی ہزار، نوسو ترانوے پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ نوے ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ ایک ہزار، سینتالیس پوائنٹس اضافے سے نواسی ہزار، نوسو ترانوے پوائنٹس پر بند ہوئی۔ ایک مرحلے پر مارکیٹ کا ہینڈریڈ انڈیکس ایک ہزار،ستتر پوائنٹس اضافے سے نوے ہزار، تیئس پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔ گزشتہ روز مارکیٹ سترہ سو اکیاون پوائنٹس اضافے سے نئی تاریخی بلندی اٹھاسی ہزار، نو سو پینتالیس پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے شرح سود میں کمی مارکیٹ پراثراندازہورہی ہیں۔تجارتی اور مالیاتی خسارہ میں کمی،ایکسچینج ریٹ اوردیگرعوامل سے بھی مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکا اعتماد بحال ہوا ہے۔ چھبیس ویں آئینی ترمیم کے بعد سیاسی معاملات مٰیں بہتری آئی،، جومارکیٹ میں سرمایہ کاری کا سبب بن رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے