کراچی کےعلاقے لیاری، لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پرفلیٹ سے گیارہ سالہ لڑکی سمیت چارخواتین کی لاشیں ملیں۔گھر کا سربراہ رات کو گھر پہنچا،، تو بیوی ،بیٹی، نواسی اور بہو کی لاشیں گھر میں پڑی ہوئی تھیں۔ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کرکے پولیس نے گھر سے شواہد اکھٹے کرلئے۔ ۔کراچی کےعلاقے لیاری، لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پرفلیٹ سے گیارہ سالہ لڑکی سمیت چارخواتین کی لاشیں ملیں
کراچی میں رات گئے ایک افسوسناک واقعہ ۔ لیاری لی مارکیٹ پارٹمنٹ کی ساتویں منزل کےفلیٹ سےچارخواتین کی گلاکٹی لاشیں ملیں۔۔۔ پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ نے گھر پہنچ کر لاشیں موجود ہونے کی اطلاع دی ۔۔۔ ریسکیوادارے اور پولیس موقع پرپہنچی
چاروں لاشوں کوقانونی کارروائی کےلیےسول اسپتال منتقل کیاگیا،مقتولیں میں ماں بیٹی نواسی اوربہوشامل ہے،گھرکےسربراہ فاروق کاکہناہےکہ میں بڑی بیٹی کواسکےسسرال چھوڑکرواپس آیاتودستک دی۔ دروازہ نہ کھلنے پر چابی سےدروازہ کھول کراندرداخل ہواتواہلیہ ،بیٹی ،نواسی اوربہوکی گلاکٹی لاشیں موجودتھیں۔
لواحقین کاکہناہے پڑوسیوں نے کسی شور کی آواز نہیں سنی۔پولیس کےمطابق گھرکےتینوں مرد باپ اوردونوں بیٹےبھی واقع کےوقت گھرموجودنہیں تھے۔
پولیس حکام کے مطابق گھرکےسربراہ کودوبیٹوں سمیت حراست میں لےلیا ۔ اور واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے ۔ باپ اوربیٹوں کےبیانات میں تضادہونےکی بناپرحراست میں لیا شواہد اکھٹےکرکےمختلف پہلووں سے قتل کےواقعےکی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔