سونا نئی تاریخی بلندی دو لاکھ، ستتر ہزار، نوسو روپے پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں چھ سو بیس پوائنٹس کی کمی۔ انٹربینک میں ڈالر پانچ پیسے سستا ہوگیا۔
سونے کی اڑان برقرار ہے۔ فی تولہ سونا سات سو روپے مہنگا ہوکر نئی تاریخی بلندی دو لاکھ، ستتر ہزار، نوسو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت چھ سو روپے بڑھ کر دو لاکھ ، اڑتیس ہزار، دو سو چون روپے ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج کا ہینڈریڈ انڈیکس چھ سو بیس پوائنٹس کی کمی سے پچاسی ہزار، پانچ سو پچاسی پوائنٹس پر آگیا۔ انٹربینک میں ڈالر پانچ پیسے کمی کے بعد دوسو ستتر روپے، اناسی پیسے کا ہوگیا۔