نومبر 22, 2024


اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی منشیات کی تیاری اور سپلائی میں ملوث نکلے،کراچی پولیس کو شواہد مل گئے،ڈی آئی جی ویسٹ کہتے ہیں منشیات کی تیاری اور سپلائی میں ملوث ڈیلرز کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بلاک کرائے جائیں گے ،اینٹی نارکو ٹکس فورس کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا

کراچی پولیس نے منشیات مافیا کے خلاف مؤثر ایکشن کے لئے اینٹی نارکو ٹکس فورس کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بنالی۔۔۔ ڈی آئی جی غربی نے کہا کہ تعلیم یافتہ لوگ منشیات تیار کرکے اس کی سپلائی میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ منشیات کےپھیلاؤ میں کون سے بڑے لوگ ملوث ہیں ؟ اے این ایف کے ساتھ مل کر سراغ لگا رہے ہیں۔۔۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر منشیات مافیا کی مانیٹرنگ کے لئے بھی کراچی پولیس اے این ایف کی مدد حاصل کر رہی ہے،اب2سے 5 کلو گرام تک منشیات برآمد ہونے پر ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کیا جائے گا۔ تین ماہ کے دوران سینتھیٹک اور آرگینک ڈرگ کے پھیلاؤ میں ملوث50 سے زائد ملزم گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے