نومبر 22, 2024


سندھ اسمبلی میں انسداد منشیات کے حوالے سے سزائیں سخت کرنے کا بل پیش۔ کرنسی نوٹ سے موہن جودڑو کی تصویر ہٹائے جانے پر ایم کیو ایم کے رکن کی پیش کی گئی قراردادا کو منظور کر لیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ نے قرار داد پیش کرنے والے رکن راشد علی کو سن آف سوائل کا خطاب دے دیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں ہوا۔
وقفہ سوالات کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس پر ایم کیو ایم کے رکن راشد علی نے کرنسی نوٹ سے موہن جودڑو کی تصویر ہٹائےجانے پر قرار داد پیش کی جس کی حکومتی اراکین نے بھی حمایت کی ۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ یہ ایوان اسٹیٹ بنک کے گورنر سے مطالبہ کرتا ہے کہ موہن جودڑو کی تصویر پانچ ہزار کے نوٹ پر چھاپی جائے۔
اراکین اسمبلی نے کراچی اور اندرون سندھ میں پانی کی عدم فراہمی سے متعلق قرار دادیں پیش کیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا جبکہ انسداد منشیات سے متعلق سزائیں سخت کرنے سے متعلق بل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ،جس کے بعد اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے