نومبر 8, 2024


سندھ میں دو ہزار بائیس میں بارشوں سے ساڑھے انیس ہزار سےز ائد اسکول متاثر ہوئے۔چار ہزار سے زائد تباہ شدہ اسکول مختلف پروگرامز کے تحت زیر تعمیر ہیں یا کام شروع ہونے والا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا۔ انہیں بتایا گیا دوہزار بائیس میں بارشوں سے صوبہ کے چالیس ہزار، نوسو سے زائد اسکولوں میں سے انیس ہزار آٹھ سو سے زائد کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ساڑھے سات ہزار سے زائد مکمل تباہ جبکہ بارہ ہزار سے زائد کو جزوی نقصان پہنچا۔ تباہ شدہ اسکولوں میں عارضی بندوبست کے تحت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا صوبہ کے تیئس اضلاع کے پانچ سو اڑتیس اسکولوں کی تعمیر اے ڈی پی پروگرام کے تحت جاری ہے۔ سندھ حکومت کے اپنے بجٹ سے گیارہ سو بتیس جبکہ وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت آٹھ سو تینتیس اور ورلڈ بینک کی معاونت سے بھی آٹھ سو تینتیس اسکولوں کا تعمیراتی کام ہورہا ہے۔چین کی گرانٹ کے تحت سو ، یورپین یونین کے تحت ایک سو بارہ اور جائیکا کے تحت نو اسکول زیر تعمیر ہیں۔سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپرومینٹ پروجیکٹ کے تحت بھی اکتیس اسکولوں کی تعمیر ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے